ETV Bharat / state

'راجیو گاندھی صرف کانگریس کے رہنما نہیں تھے' - Lakhnaw

سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی 75 ویں سالگرہ پر آج انہیں لکھنؤ کانگریس دفتر میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

راجیو گاندھی کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 9:14 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:02 PM IST

اترپردیش کانگریس پارٹی کے صدر راج ببر نے راجیو گاندھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے ملک کی جمہوریت کے لیے بڑے بڑے کارنامے انجام دیے ہیں۔'

راج ببر نے کارکنان سے خطاب کے دوران کہا کہ 'آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ تاریخ کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔'

راجیو گاندھی کو خراج عقیدت، ویڈیو

انہوں نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے تعلق سے کہا کہ 'کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانا آئین کے خلاف ہے۔'

اس دوران سابق آئی اے ایس آفیسر و کانگریس رہنما انیس انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'راجیو گاندھی صرف کانگریس پارٹی کے نہیں بلکہ پورے ملک کے رہنما تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'راجیو گاندھی نے ملک کے تمام لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے سنہ 1986 میں ایجوکیشن بل لایا تھا اس کے علاوہ سنہ 1988 میں حق رائے دہی کی عمر میں ترمیم کر کے 21 برس سے 18 برس کی تھی جبکہ انہوں نے گرام پنچایت کو مضبوط کرنے کا بھی اہم کام کیا۔'

Intro:ملک کے سب سے نوجوان سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کو لکھنؤ کے کانگریس دفتر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وہ محض کانگریس پارٹی کے لیڈر نہیں تھے بلکہ ملک کے سبھی لوگوں کے لیڈر تھے۔

Body:یو پی کانگریس پارٹی کے صدر راج ببر نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کے جمہوریت کے لیے بڑے بڑے کارنامے انجام دیے ہیں راج رہبر نے کارکنان و کو خطاب کرتے ہوئے کہا کی آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بل گئی تاریخ کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے جہاں تک کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کی بات ہے تو یہ آئین کے خلاف ہے۔

سابق آئی اے ایس آفیسر و کانگریس لیڈر انیس انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ راجیو گاندھی کو صرف کانگریس پارٹی کا لیڈر نہیں کہنا چاہیے بلکہ وہ ملک کے لیڈر تھے۔

انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے بھارت کے سبھی لوگوں کو تعلیم یافتہ کرنے کے لیے 1986 میں ایجوکیشن بل لائے، 1988 میں ووٹنگ کرنے کی جو عمر پہلے 21 برس تھی اسے کم کرکے 18 سال کرنے کا کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گرام پنچایت کو مضبوط کرنے کا بھی اہم کام کیا۔

Conclusion:کانگریس پارٹی راجیوگاندھی کے ذریعے عوام میں اپنی مضبوط پکڑ بنانا چاہتی ہے، تاکہ مستقبل میں پارٹی کو مضبوطی دی جا سکے۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.