بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 129ویں یوم پیدائش پر مجلس اتحاد ملت کی اپیل پر لاک ڈاؤن کے دوران عوامی پروگرام نہ ہونے کی وجہ سے مجلس کے ذمہ داران نے اپنے اپنے گھروں پرچراغاں کرکے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کو خراج عقیدت پیش کرکے یاد کیا۔ ان کو یاد کرتے ہوئے ان کے پیغام کو روشنی کے ذریعہ پھیلانے کا کام کیا تاکہ آنے والی نسلیں ان کی قربانیوں کو زندہ رکھا جاسکے۔
اس موقع پر مجلس کے صدر دفتر پر تنظیم کے جنرل سکریٹری حافظ اطہر عثمانی نے کہا کہ غریبوں، پسماندہ اور انسانیت کے علمبردار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے لیے اصلی خراج عقیدت یہی ہوگا کہ ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کریں، انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے بزرگوں اور رہنماؤں کی خدمات اور قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔ اس کے علاوہ محلہ بڑضیاء الحق پر اسرائیل گوڑ، پٹھانپور ہ میں افضال قریشی، محلہ ابوالبرکات میں فیضی عثمانی اور عارف صدیقی وغیرہ ذمہ داران نے اپنے اپنے گھروں میں رہ کر موم بتیاں جلاکر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کو خراج عقیدت پیش کیا۔