اتر پردیش حکومت کی ہدایت پر ضلع گوتم بودھ نگر میں ون مہوتسو کے موقع پر شجر کاری کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی قیادت میں ضلع بھر کے مختلف مقامات پر 10 لاکھ سے زیادہ پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔
ضلع مجسٹریٹ نے خود بہاولپور سیکٹر 63 اے پر پہنچ کر پودے لگائے جس کا مقصد عوام کو اس پروگرام کی جانب راغب کرنا تھا۔
اس موقع پر ڈی ایف او، پی کے سریواستو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: صحت مراکز پر ویکیسن کی قلت
ضلع ڈیولپمنٹ افسر انور شیخ نے ضلع کی جیور تحصیل کے ڈوڈھیرا گاؤں میں درخت لگائے۔ وہیں ایس ڈی ایم پرسون دیویدی کی قیادت میں تحصیل کیمپس اور صدر تحصیل کے تمام دیہی علاقوں میں محکمہ ریونیو کی جانب سے شجر کاری کی گئی۔