ETV Bharat / state

خواتین کے لیے تربیتی پروگرام مکمل - اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی

بارہ بنکی ضلع بنکی میں محکمہ باغبانی اور پھل تحفظ کی جانب سے سہ روزہ بیداری تربیتی پروگرام آج مکمل ہوا اور اسناد بھی تقسیم کی گئی۔

بارہ بنکی ضلع بنکی میں محکمہ باغبانی اور پھل تحفظ کی جانب سے سہ روزہ بیداری تربیتی پروگرام آج مکمل ہوا اور اسناد بھی تقسیم کی گئی

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 12:22 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بنکی بلاک کے مجیٹھا گاؤں میں محکمہ باغبانی اور پھل تحفظ کی جانب سے جاگو ری جاگو سماجی تنظیم کے تعاون سے چل رہے تین روزہ بیداری ٹریننگ بدھ کو مکمل ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ٹریننگ مکمل کرنے والی تمام امیدواروں کو سند بھی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر ٹریننگ پروگرام کے انچارج سشیل کمار نے بتایا کہ ماہر ٹرینرس کے زریعہ ان تمام طلبہ کو ٹومیٹو ساس، مکسڈ اچار، سنترا جوس، گلاب شربت، اچار سرکا وغیرہ بنانے کی ٹریننگ انہیں دی گئی ہے۔

خواتین کے لیے تربیتی پروگرام مکمل
خواتین کے لیے تربیتی پروگرام مکمل

ٹریننگ کے دوران تمام طلبہ سے امید کی گئی کہ تربیت حاصل کرنے والی طلبہ اپنے اپنے گھروں میں اپنا کاروبار شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی لان اور لاج ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری محمد صباح، جاگو ری جاگو تنظیم کے کنوینر چندر پرکاش ورما، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے سکریٹری پردیپ سارنگ نے تمام طلبہ کو سند تقسیم کی۔

اس موقع پر تمام مہمانان نے ٹریننگ حاصل کرنے والی تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے خواتین کو خود مختار اور بااختیار بننے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.