ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں آج نیشنل ہیلتھ مشن فیملی ویلفیئر پروگرام کے تحت کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھنگیل میں 'کاؤنسلنگ ٹریننگ فار سروس پرووائڈر' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شریک ایگزیکٹو نرس دائی (اے این ایم) کو خاندانی منصوبہ بندی کے لیے تربیت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شدید ٹھنڈ میں کسانوں پر پانی کی بوچھار بےحد نا انصافی :راہل
اس موقع پر اے این ایم کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔ اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی کاؤنسلنگ کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں جوڑے سے کب اور کس وقت مشورہ کرنا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے رورل ہیلتھ سینی ٹیشن اینڈ نیوٹریشن ڈے کو مناسب قرار دیا۔
تربیتی پروگرام میں 31 اے این ایم نے حصہ لیا۔