ETV Bharat / state

رامپور: سیلاب کی وجہ سے قومی شاہراہ 24 پر آمد و رفت متاثر

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 8:03 PM IST

ضلع بریلی میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'سیلاب سے ان کی فصل پوری برباد ہو گئی۔ وہیں دوکانداروں نے بتایا کہ 'اچانک سیلاب آ جانے کی وجہ سے ان کی دوکان کا تمام سامان خراب ہو گیا۔'

رامپور: سیلاب کی وجہ سے قومی شاہراہ 24 پر آمد و رفت متاثر
رامپور: سیلاب کی وجہ سے قومی شاہراہ 24 پر آمد و رفت متاثر

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں آئے سیلاب سے قومی شاہراہ 24 متاثر ہو گئی ہے۔ سیلاب کا پانی قومی شاہراہ پر آنے کی وجہ سے آمد و رفت میں لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں مقامی لوگوں کا بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

اتراکھنڈ کے پہاڑی خطوں میں مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے منگل کے روز جب اتراکھنڈ سے ایک لاکھ 39 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا تو رامپور میں سیلاب کی صورتحال بن گئی۔ ضلع کے کئی گاؤں میں سیلاب آجانے سے گاؤں دریا میں تبدیل ہو گئے۔ جب پانی تمام گاؤں میں بھر گیا تو رامپور مرادآباد کے درمیان واقع قومی شاہراہ پر بھی پانی آ گیا۔

ای ٹی وی بھارت نے قومی شاہر 24 پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ شاہراہ پر پانی آنے کی وجہ سے آمد و رفت کافی متاثر ہے۔ مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'سیلاب کا پانی اتنی تیز رفتار سے چل رہا تھا کہ ایک روڈ ویز بس اچانک اپنے راستہ سے ہٹکر پانی کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں جا پہنچی۔ وہاں پہلے سے موجود کرین کی مدد سے بس کو کسی طرح وہاں سے نکالا گیا اور مسافروں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ غنیمت رہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ سیلاب: مہلوک کے اہل خانہ کو چار لاکھ کا معاوضہ

وہیں مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'سیلاب سے ان کی فصل پوری برباد ہو گئی۔ وہیں دوکانداروں نے بتایا کہ 'اچانک سیلاب آ جانے کی وجہ سے ان کی دوکان کا تمام سامان خراب ہو گیا۔'

اس دوران سیلاب متاثرین نے اس بات کی بھی شکایت کی کہ تین روز ہو گئے لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے ان کو کسی قسم کی کوئی مدد نہیں پہنچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.