ETV Bharat / state

رامپور: دَلہن پر اسٹاک لِمِٹ کے خلاف تاجروں کا احتجاج - stock limit of dalhan

دَلہن پر اسٹاک لِمِٹ (محدودی) کے خلاف رامپور کی غلہ منڈی کے تاجروں نے منڈی میں تالا لگاکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

رامپور: دَلہن پر اسٹاک لمٹ کے خلاف تاجروں نے غلہ منڈی میں لگایا تالا

author img

By

Published : Jul 8, 2021, 10:25 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں غلہ منڈی کے تاجروں نے دَلہن پر اسٹاک لِمِٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غلہ منڈی میں تالا لگادیا۔

تاجروں نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے انسپکٹر راج کو فروغ دینے والے اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

رامپور: دَلہن پر اسٹاک لمٹ کے خلاف تاجروں کا احتجاج

اس موقع پر ویاپار منڈل کے ضلع صدر شیلیندر شرما نے کہا کہ 'دَلہن پر اسٹاک لمٹ مقرر کیے جانے سے انسپکٹر راج کو فروغ ملے گا جب کہ کسانوں اور تاجروں نے ایک لمبی لڑائی لڑنے کے بعد انسپکٹر راج کا خاتمہ کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اسٹاک لِمِٹ مقرر کئے جانے سے کسانوں اور تاجروں کو فائدہ نہیں ہے۔ یہاں تک کہ اس کے تحت صارفین کو بھی زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔'

وہیں ویاپار منڈل کے فینانس سکریٹری انل اروڑا نے کہا کہ 'تاجر برادری کسی بھی ہال میں انسپکٹر راج کو فروغ دینے والے حکم نامہ کو تسلیم نہیں کرے گی۔'

یہ بھی پڑھیں: ممتا حکومت نے مالی برس 2021۔22 کے لیے 3.08 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا

بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ حکومت ان تاجروں کے مطالبات کو تسلیم کرتی ہے یا پھر کسانوں کی طرح تاجر بھی اپنا احتجاج جاری رکھنے کو مجبور ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.