اتر پردیش کے 15 اضلاع سیل - yogi adityanath
اتر پردیش میں کورونا وائرس کے پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ریاست کے وزیراعلی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ریاست کے 15 اضلاع کے کورونا ہاٹ اسپاٹ کو پوری طرح سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
![اتر پردیش کے 15 اضلاع سیل اتر پردیش: 15 اضلع میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹ سیل ہوں گے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6712234-127-6712234-1586345048000.jpg?imwidth=3840)
وزیر اعل یوگی ادتیہ ناتھ نے ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔ سیل ہونے وہ اضلع ہوں گے جن میں چھہ یا اس سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے تمام اضلع میں سے 37 اضلع میں اب تک کورونا وائرس کے مریض پائے جا چکے ہیں۔ کل مریضوں کی تعداد 334 ہے۔ اس میں تبلیغی جماعت کے بھی کچھ مریض ہیں۔ یوگی حکومت نے ریاست میں جن 15 اضلع میں بھیڑ بھاڑ والے علاقوں کی نشان دہی کی ہے ان میں لکھنؤ، آگرہ، گوتم بدھ نگر، غازی آباد، وارانسی، کانپور، سیتا پور، شاملی، میرٹھ، بریلی، بلند شہر، فروز آباد، مہاراج گنج، سہارن پور اور بستی ہیں۔
باقی 22 اضلع میں ایک سے پانچ کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔ اڈیشنل ہوم سکریٹری اونیش اوستھی نے بتایا کہ آج رات 12 بجے سے 15 اپریل تک ایسے مقامات کو سیل کیا جائے گا، لیکن وہ کون کون سے مقام ہیں اس کی پوری جانکاری شام کو پریس کانفرنس میں دی جائے گی۔