ETV Bharat / state

Watch Tower in Agra سیاحوں کو واچ ٹاور سے تاج محل اور آگرہ قلعہ کے دیدار کی سہولت - شیش محل پارک کا واچ ٹاور

اتر پردیش میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ باغبانی نے تاج محل کے مغربی دروازے پر واقع شیش محل پارک میں واچ ٹاور بنایا ہے۔ واچ ٹاور سے سیاح تاج محل، آگرہ فورٹ اور دریائے جمنا کا بیک وقت نظارہ کر سکتے ہیں۔ Watch Tower Of Sheesh Mahal Park In Agra

سیاحوں کو واچ ٹاور سے تاج محل اور آگرہ قلعہ کے دیدار کی سہولت

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 10:55 AM IST

آگرہ: اتر پردیش میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے محکمہ باغبانی نے آگرہ میں تاج محل کے سائے میں ایک خصوصی واچ ٹاور تعمیر کیا ہے۔ سیاح اس مینار کی بلندی سے تاج محل، آگرہ قلعہ، مہتاب باغ اور جمنا ندی کا شاندار نظارہ دیکھ سکیں گے۔ محکمہ باغبانی نے شیش محل پارک میں یہ واچ ٹاور بنایا ہے۔ اسے دیوالی سے پہلے سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ Tourists Will See Taj Mahal from watch tower

محکمہ نے تاج محل کے مغربی دروازے پر واقع شیش محل پارک میں واچ ٹاور بنایا ہے۔ واچ ٹاور سے سیاح تاج محل، آگرہ فورٹ اور دریائے جمنا کا بیک وقت نظارہ کرسکتے ہیں۔ اس واچ ٹاور کے چاروں طرف ہریالی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (باغبانی) کوشل کمار نیرج نے بدھ کے روز کہا کہ شیش محل ٹیلے پر سکیورٹی کے لیے ایک واچ ٹاور بنایا گیا تھا، جو کہ خستہ حال ہو چکا تھا۔ اسے توڑ کر سیاحوں کے لیے نیا واچ ٹاور بنایا گیا ہے۔ اس میں بیک وقت تقریباً 100 سیاح ٹاور پر جا سکتے ہیں۔

نیرج نے بتایا کہ شیش محل پارک کی ترقی میں 72 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ پارک میں واچ ٹاور اور پاتھ وے کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ پارک میں پھول اور دیگر پودے لگائے گئے ہیں۔ بڑے رقبے پر پھیلے شیش محل پارک میں ایک جھونپڑی بھی بنائی گئی ہے۔ جہاں سیاح بیٹھ کر صاف ہوا خوری سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Commercial Activities Near Taj Mahal تاج محل کے پانچ سو میٹر احاطے میں تجارتی سرگرمیوں پر روک

انہوں نے کہا کہ واچ ٹاور کے علاوہ پارک میں بڑا مجسمہ، آبشار، فوارہ، لائٹنگ اور کینٹین سمیت کئی دیگر کام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ دیوالی سے قبل محکمہ باغبانی پارک کا افتتاح کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.