امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے ماہ محرم الحرام میں بڑے امام باڑے میں منعقد کی گئی مجلسوں کو لیکر انتظامیہ کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر اور عدالت میں داخل چارج شیٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امام باڑے میں مجلسیں کرنا کب سے جرم ہوگیاہے ؟
اس ایف آئی آر نے یہ ثابت کردیا کہ انتظامیہ کی نیت کیاہے ۔اگر وہ امام باڑے کی مذہبی حیثیت تسلیم کرتے، تو مجلسیں برپا کرنے کے خلاف ہم پر ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی۔
قابل ذکر ہے کہ لوک ڈاؤن کے بعد سے ہی امام بارگاہ سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا ساتھ وہاں ہونے والی مجالس اور آصفی مسجد میں نماز ادا کرنے پر بھی پابندی تھی۔
ماہ محرم الحرام میں بڑے امام بارگاہ میں کوئی بھی مذہبی رسومات ادا نہیں کی گئی تھی۔ لیکن ساتویں محرم کو مولانا کلب جواد کی قیادت میں مجلس اور ماتم ہوا، جس پر لکھنؤ انتظامیہ نے کاروائی کی ہے۔