ETV Bharat / state

کورونا کا منفی اثر: سیاحتی مقامات بند، ملازمین کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ - اردو نیوز لکھنؤ

اترپردیش میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب ضلع انتظامیہ نے شہر کے سبھی سیاحتی مقامات کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ ضروری بھی تھا لیکن یہاں کام کرنے والوں پر اس کا منفی اثر پڑ رہا ہے۔ کیونکہ اب آمدنی کا ذریعہ بند ہو جانے سے گھر کی کفالت بہت مشکل ہوگئی ہے۔

tourist places closed due to coronavirus in lucknow
سیاحتی مقامات پر تالا لگا، ملازمین کے سامنے بڑی پریشانی
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 8:58 AM IST

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں نوابی دور کی قدیم عمارتیں پورے شان و شوکت سے آج بھی سیاحوں کی پہلی پسند بنی ہوئی ہیں۔ یہاں پر ہزاروں کی تعداد میں سیاح ہر روز سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں لیکن وبائی مرض کو دیکھتے ہوئے سیاحتی مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اگر نوابی دور کی قدیم عمارتوں کی بات کریں تو یہاں پر بڑا امام باڑہ، چھوٹا امام باڑہ، شاہ نجف، بھول بھلیاں، رومی دروازہ، پکچر گیلری وغیرہ کئی ایسی عمارتیں ہیں، جہاں پر روزانہ کثیر تعداد میں ملک کے مختلف خطوں سے سیّاح سیروتفریح کے لئے آتے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب یو پی کے سبھی اسکول کالج پہلے ہی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا لیکن دارالحکومت لکھنؤ کے تمام سیاحتی مقامات کو بھی ڈی ایم کے حکم سے بند کر دیا گیا ہے۔

tourist places closed due to coronavirus in lucknow
سیاحتی مقامات کو بند کرنے کا اعلان

بڑے امام باڑہ میں ملازمت کر رہے حسین نے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم ڈی ایم صاحب کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ جان بچانا ضروری ہے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہ جب تک ٹورسیٹ آئیں گے نہیں، تب تک ہماری آمدنی نہیں ہوگی کیونکہ ٹورسیٹ گائیڈ کے ذریعے ہی کمائی ہوتی ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ صرف امام باڑہ میں ملازمت کر رہے لوگوں کی آمدنی پر اس کا اثر ہوگا بلکہ سیاحوں کو دیگر مقامات پر تانگہ سے گھمانے والوں نے اپنا دکھ درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کوئی فیصلہ لینے سے پہلے ہم غریبوں کے بارے میں خیال کرے۔

معلوم رہے کہ بڑا امام باڑہ، چھوٹا امام باڑہ، شاہ نجف امام باڑہ، پکچر گیلری حسین آباد ٹرسٹ کے زیر نگراں ہیں۔ ٹرسٹ کا چیئرمین لکھنؤ کا ڈی ایم ہوتا ہے۔ یہاں پر کثیر تعداد میں سیاح آتے ہیں، جس سے ٹرسٹ کی سالانا آمدنی کروڑوں روپے کی ہوتی ہے لیکن ملازمین کی تنخواہ بمشکل 4600 روپے ماہانہ ہے۔

بڑا امام باڑہ

مزید پڑھیں:

کورونا کے سبب بند کے دوران تاج محل کی مرمت کا کام ہوگا

اب کورونا وبا کے چلتے سبھی سیاحتی مقامات پر تالا لگا دیا گیا ہے، جس سے بطور گائیڈ کام کرنے پر ہونے والی آمدنی بالکل نہیں ہو پا رہی۔ اس مہنگائی کے دور میں اتنی کم تنخواہ پر گزارا کرنا بڑا ہی مشکل کام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.