امروہہ ضلع کی ڈیڈلی پولیس نے سات سو بائیس پٹی شراب سے بھرے تین ٹرک کے ساتھ تین لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ لوگ اس شراب کو ہریانہ سے اُترا کھنڈ لیے جا رہے تھے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے ڈیڈلی کوتوالی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ دراصل پولیس کو جانکاری حاصل ہوئی تھی کی تین ٹرک بھر کر غیر قانونی شراب جانے والی ہے۔
جس پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور ٹرک کی تلاش میں لگ گئی۔ پولیس نے جب تین ٹرکوں کو روکا تو اُن کے نمکین کے پیچھے شراب بھاری تھی۔
اے ایس پی نے بتایا کہ پکڑی گئی شراب کی قیمت لگ بھگ تیس لکھ ہے جس کے ساتھ تین لوگ بھی حراست میں لیے گئے ہے۔