ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں ہاتھ کے انگوٹھوں سے علاج (Thumb Therapy) کرنے والے اسلم پہلوان (Aslam Pahlwan) کے پاس علاج کرانے والے مریضوں کی بھیڑ رہتی ہے۔ اسلم پہلوان کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک ہزاروں مریزوں کا کامیاب علاج (Thumb Treatment) کر چکے ہیں۔
اسلم پہلوان کے مطابق علاج کا یہ طریقہ ان کے بزرگوں کو ایک ولی نے تحفے کے طور پر دیا تھا۔ پہلے ان کے والد اس طریقے سے علاج کیا کرتے تھے، لیکن 12 برس قبل ان کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد سے اسلم پہلوان نے انگوٹھوں سے تھریپی کا طریقہ اپنایا۔
بتایا جاتا ہے کہ اسلم شیخ اب تک ہزاروں مریزوں کا کامیاب علاج کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق وہ نسوں پر انگوٹھے سے دباؤ ڈالتے ہیں، محض ایک منٹ کی تھریپی میں بغیر آپریشن (Without Operation) والوں کو فائیدہ حاصل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: کورونا مریضوں کا انوکھے طریقے سے علاج
اسلم پہلوان کے پاس بارہ بنکی کے علاوہ دور دراز سے لوگ علاج کرانے آتے ہیں۔ تمام مذاہب اور طبقے کے لوگ ان کے پاس علاج کے لئے آتے ہیں۔ ان میں تعلیم یافتہ، سمجھدار اور باصلاحیت لوگ بھی شامل ہیں۔ جتنے لوگ بھی یہاں علاج کراکر جاتے ہیں، ان کا نظریہ ضرور تبدیل ہوتا ہے۔