ETV Bharat / state

گھر میں آگ لگنے سے تین خاتون کی موت

author img

By

Published : May 21, 2020, 12:01 AM IST

ضلع باندہ میں کھانا بنانے کے دوران گھر میں آگ لگنے کے سبب ایک خاتون کی موت ہو گئی، جبکہ وہیں دیگر 2 خواتین شدید طور پر جھلس گئیں، جن کا علاج کے دوران موت واقع ہو گئی، واقعے کے بعد سے علاقے میں رنج و غم کا ماحول ہے ۔

گھر میں آگ لگنے سے تین خاتون کی موت
گھر میں آگ لگنے سے تین خاتون کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع باندہ میں کھانا بنانے کے دوران گھر میں آگ لگنے کے سبب ایک خاتون کی موت ہو گئی، جبکہ وہیں دیگر 2 خواتین شدید طور پر جھلس گئیں، جن کا علاج کے دوران موت واقع ہو گئی، واقعے کے بعد سے علاقے میں رنج و غم کا ماحول ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ ببیرو کوتوالی علاقے کے پارس گاؤں کا ہے ، جہاں منگل کے روز سہ پہر میں لالہ پرساد کے کچے مکان میں کھانا بنانے کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ جس میں ان کی 65 سالہ اہلیہ مننی دیوی آگ کی زد میں آ گئیں۔ اسی دوران بیٹی آرتی اور بہو ماں کو بچانے کے لئے ان کی طرف بھاگیں، لیکن وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آکر شدید طور پر جھلس گئیں۔

گھر میں شورو غل مچنے کی آواز سن کر مقامی لوگوں نے آگ بجھا کر ریکھا اور آرتی کو گھر سے باہر نکالا لیکن تب تک منی دیوی کی موت ہو چکی تھی ،اسی دوران لوگوں نے دونوں زخمیوں کو باندہ کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا، جہاں ان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ٹرامہ سینٹر کے ڈاکٹرز نے انہیں کانپور ریفر کر دیا، جہاں علاج کے دوران دونو کی موت ہو گئ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سدھارتھ شنکر مینا پولیس فورس کے ساتھ موقع پرپہنچے اور معاملے کی تحقیقتات کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.