دراصل ریاست اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون، ایک طالب علم سمیت تین لوگوں نے پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مہانگر علاقے میں نئی بستی رحیم نگر کے رہنے والے 20 برس کی رمیش چندر کا بیتا ششی کانت بھارتی نے اپنے کمرے میں پنکھے کے کنڈے میں ساڑی کا پھندا ڈال کر پھانسی لگالیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔
خیال رہے کہ وہ بی کام (سال سوم) کا طالب علم تھا، جبکہ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
دوسرے واقعہ میں حسن گنج علاقے میں نرالا نگر مارکیٹ آئی ٹی چوراہا کا رہنے والا پریتی پال سنگھ کا 27 برس کا بیٹا پروپکار سنگھ عرف امن نے اپنے کمرے میں آج پھانسی لگا کر خودکشی کرلی، اس کی جن پتھ مارکٹ میں کپڑے کی دوکان تھی، جبکہ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اطلاع کے مطابق اس کے علاوہ پارہ علاقے کے تیز کھیڑا میں کرشنا اپادھیائے کے مکان میں کرایہ دار اشوک کی 40سالہ بیوی سنیتا نے علی الصبح مکان کے اندر ڈوپٹے سے پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلیا، اس کی بھی خودکشی کی وجوہات کو پتہ نہیں چل سکا ہے۔