غازی آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 مریضوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس میں 41 کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔
جماعت سے منسلک افراد انتظامیہ کے لئے ایک چلینج بنتا جا رہا ہے، زیادہ تر تبلیغی جماعت کے ارکان کے مریضوں کو اب میرٹھ روڈ پر واقع آئیسو لیشن سینٹر میں بھیجے جا رہے ہیں۔
![غازی آباد میں کورونا کے تین نئے معاملے سامنے آئے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/del-gzb-01-jamati-corona-vis-dlc10020_03042020202008_0304f_1585925408_354.jpg)
جہاں پولیس کی نگرانی میں تبلیغی جماعت کے ارکان کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس وقت غازی آباد میں کل 11 مریضوں کی رپورٹ کورونا مثبت پائی گئی ہے۔
غازی آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 13 تھی۔ جن میں سے دو افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ لہٰذا اس وقت صرف 11 مریض ہی کورونا مثبت ہیں۔