ETV Bharat / state

نوئیڈا: بائیک اور کار کی ٹکر میں تین افراد ہلاک

نوئیڈا کے تھانہ ایکو ٹیک 3 میں ایک موٹر سائیکل اور کار میں زبردست تصادم ہوا۔ اس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ تاہم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس حادثہ میں تین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے کے دوران ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔

author img

By

Published : May 17, 2021, 10:57 PM IST

بائیک۔کار ٹکر میں تین ہلاک
بائیک۔کار ٹکر میں تین ہلاک

اتوار کی دیر رات گریٹر نوئیڈا میں ہوئے ٹریفک حادثے کے شکار دو زخمیوں کی آج دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔

اس خوفناک حادثہ میں تین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے کے دوران ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ تھانہ ایکو ٹیک 3 میں ایک موٹر سائیکل اور کار میں زبردست تصادم ہوا۔ اس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ تاہم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
موقع پر پہنچنے والی پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ پولیس اسٹیشن ایکو ٹیک 3 کے مطابق جلپورہ کے راجو ، اس کی اہلیہ مینو اور بھابھی روبی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے جب وہ کٹکی روڈ پہنچے اسی وقت ایک کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔
تصادم اتنا زوردار تھا کہ موٹر سائیکل اور کار میں آگ لگ گئی۔ اس میں موٹرسائیکل سوار راجو اور مینو شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ روبی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ زخمیوں کو دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں آج دونوں کی موت ہوگئی۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کار ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.