ETV Bharat / bharat

کون ہوگا وزیراعلیٰ اور کس کو ملے گی وزارت؟ مہایوتی میٹنگ میں کیا کچھ ہوا؟ جانیے تفصیلات - MAHARASHTRA GOVT FORMATION

مہاراشٹر کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ مہایوتی اتحادی جماعتوں کو کابینہ میں کون کون سے محکمے ملیں گے؟ اس پر مہایوتی کی میٹنگ ہوئی۔

MAHARASHTRA GOVT FORMATION
مہاراشٹر: کون ہوگا وزیراعلیٰ اور کس کو ملے گی وزارت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2024, 7:58 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے مہایوتی اتحاد نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ فی الحال اتحاد نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ تاہم، ایکناتھ شندے نے خود کو سی ایم کے عہدے کی دوڑ سے باہر کر لیا ہے۔ اس کے باوجود وزیر اعلیٰ کے عہدے کے حوالے سے اتحاد میں کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

دریں اثنا، مہاراشٹر کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ مہایوتی کی اتحادی جماعتوں کو کابینہ میں کون کون سے محکمے ملیں گے؟ کیا ایکناتھ شندے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کریں گے؟ یا ان کے بیٹے ایم پی شریکانت شندے کو نائب وزیر اعلی بنایا جائے گا؟ جمعرات کی رات دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہائش گاہ پر مہایوتی کے تین سرکردہ لیڈروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں اس طرح کے کئی سوالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس میٹنگ میں ایکناتھ شندے، دیویندر فڑنویس، اجیت پوار کے ساتھ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی موجود تھے۔ اس میراتھن میٹنگ میں بھی کوئی حتمی حل نہیں نکل سکا۔ نیز مہاراشٹر کابینہ کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا کہ "ملاقات مثبت رہی اور اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی، میں بالکل پریشان نہیں ہوں"۔ اب وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ ان کا ہے۔ میں اپنا فیصلہ پہلے ہی واضح کر چکا ہوں۔ چونکہ میں نگراں وزیر اعلیٰ ہوں اس لیے مجھے سب کا خیال رکھنا ہے۔

وزارت داخلہ اور شہری ترقی کا مطالبہ:

شندے نے یہ بھی کہا کہ اس میٹنگ میں محکموں کی تقسیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈھائی سال تک وزیر اعلیٰ رہنے کے بعد ایکناتھ شندے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کو تیار نہیں ہیں۔ وہ یہ عہدہ اپنی پارٹی کے کسی اور لیڈر کو دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ کا عہدہ انہیں نہیں دیا جاتا تو کم از کم وزارت داخلہ اور شہری ترقیات ہماری پارٹی کو دی جائیں۔

محکمہ داخلہ پر بی جے پی کا دعویٰ:

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے محکمہ داخلہ پر دعویٰ کیا ہے۔ 2014 میں جب دیویندر فڑنویس وزیر اعلیٰ تھے، انہوں نے ہوم پورٹ فولیو اپنے پاس رکھا تھا۔ اب بھی واضح اشارے مل رہے ہیں کہ وہ کسی بھی حالت میں محکمہ داخلہ نہیں چھوڑیں گے، جبکہ ایکناتھ شندے محکمہ داخلہ پر زور دے رہے ہیں۔

اجیت پوار کی نظر وزارت خزانہ پر:

ساتھ ہی نائب وزیر اعلیٰ بننے والے اجیت پوار بھی اس سال وزارت خزانہ سنبھالنے پر زور دے رہے ہیں۔ نئی حکومت کی کابینہ میں اب بھی ہنگامہ برپا ہے، ایسی صورتحال میں مسئلہ کہاں ہے؟ اس پر بحث شروع ہو گئی ہے۔ دہلی میں میراتھن میٹنگ کے بعد بھی ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اس لیے بہت سے لوگ سسپنس میں ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے عہدے پر پینچ پھنسا:

اس بارے میں بات کرتے ہوئے سینئر سیاسی تجزیہ کار جینت مینکر نے کہا ہے کہ ان تمام مسائل کے باوجود وزیر اعلیٰ کا عہدہ اٹکا ہوا ہے۔ امت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ مہایوتی لیڈروں کی ملاقات سے ایک رات قبل، امیت شاہ نے اچانک بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کو ممبئی سے دہلی بلایا اور ان سے تقریباً 40 منٹ تک بات چیت کی۔

ونود تاوڑے کا کردار اہم:

دریں اثنا، ونود تاوڑے نے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کو لے کر امت شاہ کو کیا فیڈ بیک دیا ہے؟ یہ دیکھنا بہت ضروری ہے۔ دیویندر فڑنویس اور ونود تاوڑے کے تعلقات کے بارے میں سبھی جانتے ہیں۔ ریاست میں مراٹھا تحریک شدید ہے۔ ایسے میں امکان ہے کہ اگر دیویندر فڑنویس کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیا جاتا ہے تو یہ تحریک دوبارہ زور پکڑ سکتی ہے۔

دوسری طرف اگر ونود تاوڑے نے یہ فیڈ بیک دیا ہے کہ اگر مراٹھا سماج سے وزیر اعلیٰ دیا جائے تو ریاست میں مراٹھا ریزرویشن کی آگ کو روکا جا سکتا ہے، تو بی جے پی لیڈروں کو وزیر اعلیٰ کے چہرے پر فیصلہ کرنا ہو گا۔ ایسے میں ونود تاوڑے کا کردار اہم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مجھے وزیراعلیٰ کے عہدے کی کوئی خواہش نہیں، وزیراعظم مودی جو بھی فیصلہ کریں گے منظور ہے: ایکناتھ شندے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.