ETV Bharat / state

سیتاپور: سانپ کاٹنے سے تین سگے بھائی ہلاک - ریاست اترپردیش کے ضلع سیتا پور

ریاست اترپردیش کے ضلع سیتا پور میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سانپ کاٹنے کی وجہ سے تین سگے بھائیوں کی موت ہوگئی۔

سانحہ
سانحہ
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 5:38 PM IST

صدرپور تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں سانپ نے تین سوئے ہوئے بھائیوں کو کاٹ لیا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔

سیتاپور: سانپ کاٹنے سے تین سگے بھائی ہلاک

معاملہ صدرپور تھانہ علاقہ کے گاؤں پپرا کلاں کا ہے۔

جمعرات کی رات سنیل کمار کے تین بچے ماں رنکی دیوی کے ساتھ کمرے میں سو رہے تھے۔

رات کے وقت سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے تینوں بھائی بے ہوش ہوگئے۔

تینوں کو سی ایچ سی بسوان لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے ایک بھائی انش کو مردہ قرار دے دیا۔

شالو اور پون کو ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا گیا۔ اسپتال جاتے ہوئے دونوں کی موت بھی ہوگئی۔

ایک ساتھ تین بیٹے کی موت کی وجہ سے اہل خانہ میں غم کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیے:امروہہ پولیس نے شاطر گروہ کو کیا گرفتار

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیشن انچارج وکاس مشرا نے بتایا کہ تینوں لاشوں کا پنچنامہ پُر کرنے کے بعد ضلع ہیڈ کوارٹر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.