اس سلسلے میں اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے یادو نے بتایا کہ متأثرہ کا الزام ہے کہ چت بڑا گاؤں علاقے میں گذشتہ 31 اگست کی رات عابد، آشوتوش اور منو نے اسے اپنے گھر بلایا اور تینوں نے ان کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔
انہوں نے بتایا کہ متأثرہ کی تحریر پر تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے متأثرہ کو طبی معائنے کے لئے ضلع اسپتال بھیجنے کے بعد اتوار کی دیر شام تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔
وہیں پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی ہے۔