ETV Bharat / state

نوئیڈا: سائبر ٹھگ نے سینکڑوں کو دھوکہ دیا، تین گرفتار - cheating with online shopping

پولیس نے ٹھگز کے مختلف بینکوں کے 120 کھاتوں میں 26 لاکھ روپیوں کو منجمد کردیا۔

Thug
ٹھگ
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 9:45 PM IST

اتر پردیش کی نوئیڈا سائبر کرائم پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سائبر کرائم پولیس نے آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ایمیزون کی جعلی آئی ڈی بناکر لاکھوں کا دھوکہ دینے والے گروہ کو بے نقاب کیا ہے۔ پولیس نے اس گروہ کے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت راج کمار، اروند کمار اور سیتارام کے طور پر ہوئی ہے۔

ٹھگ

ملزمین کے پاس سے چھ موبائل فون، چھ سم کارڈ، دو جعلی آدھار کارڈ اور دو ڈیبٹ کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ سیتا رام نے صرف کلاس دو تک پڑھائی کی ہے۔

سائبر کرائم برانچ کے انسپکٹر ونود کمار نے بتایا کہ ان ملزمان نے واٹس ایپ نمبر کے ذریعے او ٹی پی حاصل کرنے کے بعد جعلی ناموں سے ایمیزون پر اکاؤنٹ بنائے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے وہ ایمیزون پر پری پیڈ آرڈر دیتے تھے، بعد میں وہ آرڈر شدہ پروڈکٹ کو ناقص یا ناپسند قرار دے کر منسوخ کردیتے تھے۔ اس کے بعد ڈیلیوری بوائے کے ساتھ مل کر آرڈر کی گئی مصنوعات کو تبدیل کرلیتے تھے اور اسے دہلی این سی آر کے علاقے میں سستے داموں پر فروخت کردیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: عام آدمی پارٹی نے ترنگا یاترا نکالی

فی الحال سائبر کرائم پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ٹھگز کے مختلف بینکوں کے 120 کھاتوں میں 26 لاکھ روپیوں کو منجمد کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.