ETV Bharat / state

وسیم رضوی کو پاکستانی نمبر سے دھمکی آمیز پیغام - وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج

شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے ممبر وسیم رضوی کی جانب سے گزشتہ روز مہانگر کوتوالی میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی نمبر سے واٹس ایپ پر میسج کرکے دھمکی ملنے کی بات کہی ہے، پولیس نے اس معاملے میں شکایت درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

وسیم رضوی کو پاکستانی نمبر سے دھمکی آمیز پیغام

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 10:35 AM IST

لکھنؤ: شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے ممبر وسیم رضوی ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ در حقیقت، منگل کے روز، ان کا ڈرائیور وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج کرنے کے لئے سعادت گنج کوتوالی پہنچا تھا۔ جہاں انہوں نے وسیم رضوی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ وہیں بدھ کی رات وسیم رضوی کو پاکستانی نمبر سے واٹس ایپ پر میسج کرکے دھمکی دی گئی ہے۔ جس کی شکایت رضوی نے مہا نگر کوتوالی میں درج کرائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وسیم رضوی نے گزشتہ روز سعادت گنج کوتوالی میں شکایت کرائی ہے کہ یکم مئی کو ان کے موبائل پر 923139341370 نمبر کے واٹس ایپ سے ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا۔ جس میں ان کو دھمکانے اور نقصان پہنچانے کی بات لکھی گئی ہے۔

وسیم رضوی نے اس کی شکایت سی ایم پورٹل پر بھی کی ہے، جس کے بعد اس معاملے کی تفتیش مہانگر پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں انسپکٹر مہانگر پردیپ کمار سنگھ نے بتایا کے شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے ممبر وسیم رضوی کی جانب سے ایک شکایتی خط دیا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں پاکستان کے ایک نمبر سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے، جس میں انہیں نقصان پہنچانے کی بات کہی گئی ہے، پردیپ کمار نے بتایا کہ ان کی طرف سے موصولہ تحریر کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:وسیم رضوی کا ایک بار پھر متنازعہ بیان

انہوں نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ جس نمبر سے میسیج موصول ہوا ہے پولیس اس نمبر کو ٹریپ کرکے پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر دھمکی دینے والا شخص کون ہے اور اس کا مقصد کیا ہے۔

یاد رہے کہ ان دنوں وسیم رضوی کافی چرچے میں ہے۔ پہلے قرآن، پھر اس کے ڈرائیور کی اہلیہ کے الزامات اور اب اس دھمکی آمیز پیغام نے رضوی کو پھر سے روشنی میں لادیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.