ETV Bharat / state

مئو:لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں بنکر تباہی کے دہانے پر - بھارت کے بنکر

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت نافذ کردہ اس لاک ڈاؤن نے بنکر طبقہ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

مئو:لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں بنکر تباہی کے دہانے پر

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 7:42 PM IST

مئو ضلع بنکر کاروباریوں کے لیے اہم مراکز ہے۔ان میں سے ایک ہے قصبہ کوپاگنج. یہاں بنکروں کی تقریباً 30 ہزار آبادی مقیم ہے۔ ساڑی صنعت ہی کوپاگنج کی پہچان ہے.

گوپاگنج میں ہزاروں کی تعداد میں پاورلوم نصب کیے گئے ہیں. لیکن لاک ڈاؤن کی شروعات سے ہی کوپاگنج کی بنکروں کی صنعت شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ دن و رات پاورلوم پر اپنا پسینہ بہانے والا یہ بنکر کام نہیں ہونے کی وجہ سے خالی بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

مئو:لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں بنکر تباہی کے دہانے پر

تانے کی در کہے جانے والے میدانوں میں اب بنکر کورونا وائرس کے بحران کا ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن سے قبل اسی میدان میں رنگ برنگے سنتھٹک یارن ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھیلے رہتے تھے. یہاں پاورلوم پر ساڑی تیار کرنے کا دھاگہ مکس کیا جاتا تھا۔

آج کوپاگنج کی کاروباری سرگرمیاں سرد پڑ چکی ہیں. ہمیشہ ساڑی صنعت سے منسلک سامانوں کی آمد و رفت سے گلزار رہنے والی گلیاں آج سناٹے میں ہیں.

کوپاگنج کے بنکروں کی پریشانی یہ بھی ہے کہ باہر سے آنے والا خام مال دستیاب نہیں ہے. بڑے ساڑی کاروباری بھی ان غریب بنکروں پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ ان مشکل حالات سے ابھرنے میں بنکروں کو ابھی وقت لگے گا. بنکروں کے پاس اب اپنی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں۔

لاک ڈاؤن سے پیدا ہوئے صورتحال پر جب ای ٹی بھارت نے بنکروں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب تمام پاورلوم بند ہیں۔اس صنعت کو مزید پریشانیاں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاک ڈاؤن کو نافذ ہوئے تین مہینے کا وقفہ گزر چکا ہے۔ہمیں دھاگے جیسے خام مال دستیاب نہیں ہو پارہے ہیں اور نہ ہی تیار شدہ مال فروخت ہو پا رہا ہے، ایسی صورتحال میں کام کرنا مزید مسئلے کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بنیادی ضرورت ہی پوری نہیں ہوپارہی ہیں۔ایسے میں حکومت کی عدم توجہی بنکروں کو بنیادی ضرورت سے محروم کر رہی ہے، اس لیے حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس پیشہ سے وابستہ افراد کے لیے کھانے پینے جیسی بنیادی ضرورت مہیا کریں۔

واضح رہے کہ مئو میں بیشتر لوگ اس پیشہ سے وابستہ ہیں اور اسی پیشہ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔ایسے میں حکومت کو ان بنکروں کی طرف توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.