انہوں نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیوبند میں پہلی بار ہونے والی اس ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ریلی میں مشترکہ طور پر بہوجن سماج وادی پارٹی، سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے اعلی رہنما مشترکہ طور پر ریلی میں شامل ہونگے۔
ریلی کے دوران سماجوادی کے رہنما نے کہا کہ ہمارا اتحاد صوبے کی 78 سیٹوں پر انتخابات لڑ رہا ہے، جبکہ اتحاد کے سبھی سیٹوں پر جیت کے آثار نظر آرہے ہیں۔
وزیر اعظم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد جب نتیجے آئیں گے تو اتحاد کی تینوں جماعتوں کے سپریمو مل کر یہ طے کریں گے کہ وزیراعظم کون بنے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ 'یہ انتخابات بھارت کے دستور کے تحفظ کے لیے ہے'۔