ETV Bharat / state

'مسلم سماج کو شک کی نظروں سے نہیں دیکھنا چاہئے': مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ موہن بھاگوت کا بیان 'منہ میں رام، بغل میں چُھری' جیسا ہے'۔

Mayawati
Mayawati
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 9:47 AM IST

Updated : Jul 6, 2021, 1:47 PM IST

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ ملک میں جہاں بھی بی جے پی کی حکومت ہے وہاں وہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

مایاوتی نے کہا کہ موہن بھاگوت کا بیان کسی کے بھی گلے سے نیچے نہیں اتر رہا ہے، آر ایس ایس، بی جے پی اور حکومت کے قول و عمل میں تضاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موہن بھاگوت ملک کی سیاست کو منقسم بتاکر جس طرح سے افسوس کر رہے ہیں وہ مناسب نہیں ہے، حقیقت تو یہ ہے کہ بی جے پی حکومت کی وجہ سے نسل پرستانہ سیاست، ذات پات اور بدعنوانی نے لوگوں کو پریشان کیا ہے۔

Mob Lynching: نفرت ہندوتوا کا دیا ہوا تحفہ: بھاگوت کے بیان پر اویسی اور دگ وجے کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں آج افرا تفری کا ماحول ہے، بی ایس پی نے ہمیشہ آر ایس ایس کی پالیسیوں کی مخالفت کی ہے، آر ایس ایس کے بغیر بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے۔

سی اے اے پر مسلمانوں کو گمراہ کیا گیا: موہن بھاگوت

مایاوتی نے کہا کہ جو لوگ جبراً مذہب تبدیل کرواتے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے، جان بوجھ کر اس کو ہندو مسلم مسئلہ نہیں بنانا چاہئے اور مسلم سماج کو شک کی نظروں سے نہیں دیکھنا چاہئے'۔

Last Updated : Jul 6, 2021, 1:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.