اڈیشہ:اڈیشہ میں جمع کے روز ہوئے خوفناک ٹرین حادثہ میں 275 افراد ہلاک جب کہ 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 793 کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا یہ جانکاری ریلوے بورڈ کے ذریعے موصول ہو رہی ہے ٹرین حادثے کی خبر ملتے ہی اڑیسہ کے وزیراعلی اور مغربنا بنگال کی وزیر اعلی ممتابنرجی اور ریلوے کے وزیر کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی خود ہفتہ کو جائے حادثہ پر پہنچے تھے۔ وہیں ریلوے بورڈ نے اس ٹرین حادثے کی سي بی آئی انکوائری کی سفارش کی ہے۔
اس معاملہ پر جمیعت علمائے ہند کے ریاستی صدر قاری ذاکر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکھ کی گھڑی ہے، جمیعت علمائے ہند دکھ کی اس گھڑی میں جو لوگ اس ٹرین حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں ان کے ساتھ غم میں شریک ہیں، یہ انتہائی افسوسناک حادثہ ہے جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ہم ان کی مکمل جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
جمیعت علماء اوڈیشہ کے ذمہ داران وہاں کام کر رہے ہیں، خدمات انجام دے رہے ہیں، حکومت ہند سے ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ حادثات کن وجوہات کی بنیاد پر ہوا ہے اس کی جلد از جلد شفاف و منصفانہ جانچ ہوئی چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے جو لوگ زخمی ہیں، ہسپتالوں میں بھرتی ہیں ان کی جمیعت علمائے ہند کے کارکنان اور عہد یدار ہر طریقے سے مدد کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:Odisha Train Accident ریلوے بورڈ نے سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی، جانئے حادثے سے متعلق تمام اپ ڈیٹس
مولانا سید محمود اسعد مدنی کی جانب سے فوری طور پر لیٹر جاری ہوا ہے۔ جمیعت علماء اڑیسہ کے کارکنان اور عہدیداران کے لئے ویڈیو جاریکی گئی ہے جو وہاں خدمت انجام دے رہے ہیں اور عوام سے یہ اپیل کی گئی ہے کی خاص طور سے زخمیوں کے لیے دعاؤں کا اہتمام کریں، اللہ تعالی ملک کے عوام کی حفاظت فرمائے۔