کانپور: جمعیت علماء ہند کانپور یونٹ Jamiat Ulema Hind Kanpur کے زیر اہتمام کانپور کے رجبی گراؤنڈ پریڈ پر 102واں تین روزہ اجلاس معراج النبی کا انعقاد کیا گیا۔
جلسہ کے دوسرے دن امارت شرعیہ ہند مفتی اسد الدین قاسمی نے بتایا کہ اللہ کے نبی حضرت محمد مصطفیﷺ کے سفر معراج میں اس امت کے لئے بے شمار ہدایتیں موجود ہیں۔
امیر شریعت مفتی اسد الدین قاسمی نے سفر معراج کا ذکر کرتے ہوئے اس کے واقعات میں اللہ کی وحدانیت اور اس کی کبریائی کا ذکر کیا۔ سفر معراج کے واقعات Meraj Journey Events کو دنیا کے تمام سائنسی علوم کے لیے تحقیق کا ایک راستہ بتایا۔
انہوں نے کہا کہ کم وقت میں اتنا طویل سفر تمام سائنسدانوں کیلئے تحقیق کی ایک مثل راہ ہے، کیونکہ کئی سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ دنیا کا وقت اور دوسری دنیا کے اوقات میں فرق ہے لیکن سفر معراج النبیﷺ اللہ کی قوت کا خصوصی اظہار ہے۔
امیر شریعت نے سیرت النبی کے واقعے کو ہر اعتبار سے تاریخی، کامل، جامع، عملی بتایا۔ امت کے لئے سفر معراج النبی میں بے شمار ہدایتوں کا بھی ذکر کیا۔ ساتوں آسمان پر نبی کریم ﷺکی نبیوں سے ملاقات اور ان کی گفتگو کا ذکر کیا۔
موسی علیہ السلام سے گفتگو اور نماز کے اوقات، پچاس وقت سے پانچ وقت کی نماز کے ذکر کو اور اس کے ثواب کو پچاس وقت کی نماز کے برابر ہونا اللہ کا خصوصی فضل اور رحمت بتایا۔
اس موقع پر دیگر علمائے کرام نے سفر معراج النبی کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عبادت صرف اللہ کی ہوگی، ہمارا سر اسی کے آگے جھکے گا، کسی اور کے آگے ہمارا سر جھکے یہ اللہ کو گوارا نہیں۔
ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنا، غریبوں مسکینوں بھائی بہن کے حق کو ادا کرنا، لوگوں کی غلطیوں کو درگزر کرنا اور اس کے ساتھ رحم کا معاملہ کرنا مشکل حالات میں حوصلے اور ہمت سے کام لینا۔
بھٹکے ہوئے مسافر کی مدد کرنا، فضول خرچی سے بچنا، رسموں سے پرہیز کرنا، حلال روزی کمانا، زنا کے قریب بھی نہ جانا، اپنے گھر کی خواتین اور بچیوں کو پردے کے لیے کہنا، اسلام کی پہچان اور حضور ﷺکے سفر معراج کا پیغام ہے