ETV Bharat / state

Court Grants Bail to Woman who Assaulted سیکورٹی گارڈ کو گالی دینے والی خاتون کی ضمانت منظور

نوئیڈا سیکٹر 126 میں واقع جے پی گرین وش ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک خاتون نے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ یہی نہیں خاتون نے بہار کے باشندوں کے تعلق سے بھی غلط ریمارکس کیے تھے، یہ سارا واقعہ ایک کیمرے میں قید ہوگیا، جو سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہوگیا۔ اس معاملے میں خاتون کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153-A، 323، 504، 505(2) اور 506 کے تحت پولیس اسٹیشن سیکٹر-126 میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Court grants bail to woman who assaulted, abused security guard at Noida society

خاتون کو ملی ضمانت
خاتون کو ملی ضمانت
author img

By

Published : Aug 27, 2022, 6:37 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والی خاتون کو عدالت سے ضمانت مل گئی ہے، جس کے بعد خاتون کو جیل سے رہا کر دیا گیا، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ریچا اپادھیائے نے بھاویہ کو 50,000 روپے کے دو بانڈز جمع کرانے کے بعد ضمانت دے دی۔

Court grants bail to woman who assaulted, abused security guard at Noida society

واضح رہے کہ عدالت سے رہائی سے متعلق دستاویزات جیل تک نہیں پہنچ سکے، ضمانت کے کاغذات دیر شام لکسر جیل پہنچے۔ جہاں جیل انتظامیہ نے کاغذی کارروائی کے بعد خاتون کو جیل سے رہا کردیا۔

آپ کو بتا دیں کہ نوئیڈا سیکٹر 126 میں واقع جے پی گرین وش ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک خاتون نے سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ یہی نہیں خاتون نے بہار کے باشندوں کے تعلق سے بھی غلط ریمارکس کیے تھے، یہ سارا واقعہ ایک کیمرے میں قید ہوگیا تھا، جو سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہو گیا۔ اس معاملے میں خاتون کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153-A، 323، 504، 505(2) اور 506 کے تحت پولیس اسٹیشن سیکٹر-126 میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:woman misbehaved with security guards خاتون کی سکیورٹی گارڈ کے ساتھ بدتمیزی کا ویڈیو وائرل

سیکورٹی گارڈ نے اتوار کی صبح تھانے میں مذکورہ خاتون کے خلاف شکایت درج کرائی، شکایت درج کرنے کے بعد خاتون پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے جیل بھیج دیا۔ اس کے بعد ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ خاتون شراب کے نشے میں تھی اور سوسائٹی کا مین گیٹ کھلنے میں تاخیر ہونے پر خاتون نے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.