اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویریندر کمار نے پیر کو یہاں بتایا کہ ہیڈکوارٹر کے ملکپورا محلہ باشندہ کرن راجپوت کے ذریعہ اپنے فیس بک پر طمنچے کے ساتھ خود کی فوٹو اپلوڈ کر ویڈیو وائر کی گئی تھی۔ جس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منی لال پاٹیدار اور شہر کوتوال وپن کمار کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
الزام ہے کہ کرن نے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل یکم جنوری کو اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ ایک سنگین واردات کو انجام دے کر مہیش پال نامی ایک شخص کا پھروتی کے لیے اغوا کیا تھا۔ اغوا شخص کو رہا کرنے کے لئے اس کے گروپ نے چار ہزارروپئے اور ایک موبائل فون کا مطالبہ کیاتھا۔
اغواکنندہ شخص کی جانب سے مطالبہ پورا نہ کئے جانے پر ملزمین اسے کالی پہاڑی گاؤں کے پہاڑ میں لے گئے تھے۔جہاں اس کے ساتھ مارپیٹ کر کے اسے ہراساں کیا تھا۔
اڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ معاملے کی پولیس میں شکایت کئے جانے پر ملزمین نے متأثر کو نہ صرف دھمکی دی تھی بلکہ ان کا پولیس کی جانب سے کچھ نہ بگاڑ پانے کا دعوی کیا تھا۔ متأثر مہیش پال پر اپنا رعب قائم کرتے ہوئے کرن راجپوت نے اپنی فیس بک پر غیر قانونی طمنچہ لئے ایک پوسٹ وائرل کی تھی۔ جس میں اس نے پولیس افسران کو کھلی دھمکی دی تھی۔
اس معاملے میں پولیس نے ملزم کرن راجپوت کے خلاف آئی پی سی کی دفعات504،507،353، اور 67آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کی ہے۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے دبش دے رہی ہے۔