ETV Bharat / state

Woman Performs Stunt لڑکیوں کو چلتی کار پر اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑا، 23500 روپئے کا چالان - اترپردیش خبر

نوئیڈا میں 2 لڑکیوں چلتی کار میں ریل بنانا اور گاڑی کے گیٹ سے باہر لٹک کر بیٹھنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر نوئیڈا کے محکمہ ٹریفک نے کارروائی کی اور کار کے مالک پر 23,500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

چلتی کار پر اسٹنٹ کرنا مہنگا
چلتی کار پر اسٹنٹ کرنا مہنگا
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 3:48 PM IST

ریاست اترپردیس نوئیڈا پولس نے ہولی کے دن ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ پولیس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان بھی کاٹے۔ ادھر نوئیڈا میں 2 لڑکیوں چلتی کار میں ریل بنانا اور گاڑی کے گیٹ سے باہر لٹک کر بیٹھنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر نوئیڈا کے محکمہ ٹریفک نے کارروائی کی اور کار کے مالک پر 23,500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایسی کارروائی جاری رہے گی۔ گوتم بدھ نگر کا ٹریفک محکمہ ان لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہے جو اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں، خاص کر ریل بنانے والوں پر۔ ہولی کے موقع پر نوئیڈا کے سیکٹر 15A کے قریب ایک کار کا چالان کیا گیا جس میں لڑکیاں عقبی دروازے کے دونوں طرف لٹک کر بیٹھی تھیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ریل بنانے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے چالان کی کارروائی کرتے ہوئے 23500 روپئے کا چالان کار مالک کو بھجوا دیا۔
نوئیڈا ٹریفک پولیس کے ڈی سی پی انیل کمار یادو کے مطابق نوئیڈا ٹریفک پولیس کی ان لوگوں پر خاص نظر ہے جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ریل اور ویڈیو بناتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات اور ویڈیوز کی بنیاد پر کارروائی جاری رہے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ جو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا۔

مزید پڑھیں:Accident in Telangana تلنگانہ کے یوکے گوڑہ کے قریب سڑک حادثہ، کار ڈرائیور زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.