ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں وزیر سے لے کر انتظامیہ تک کروناوائرس کے پیش نظر الرٹ ہے، مظفر نگر وزیر مملکت کپل دیو اگروال اور ڈی ایم سیلوا کماری جے نے ضلع ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈ کا معائنہ کیا۔
اتنا ہی نہیں انہوں نے کورونا وائرس سے نپٹنے کے حوالے سے ہسپتال میں کیے گئے، انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران وارڈ میں دستیاب سہولیات کی بھی جانچ کی گئی،اس معائنے میں وزیر مملکت کپل دیو اگروال ضلع مجسٹریٹ، سٹی مجسٹریٹ اے ڈی ایم ایڈمنسٹریشن کے ساتھ چیف میڈیکل آفیسر بھی موجود تھے۔
وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے کہا کہ وزیراعلی یوگیٰ آدتیہ ناتھ کی خصوصی ہدایت ہے کہ ریاست کے اندر کوئی بھی ایسا ہسپتال نہیں ہونا چاہیے، جس میں کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے ہماری تیاری میں کوئی کمی ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کورونا وائرس کا مریض ہسپتال آتا ہے تو اسکا فوراً ہی علاج کرایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اسے وائرس کو مہلک وبا کا اعلان ضرور ہوا ہے، لیکن ہم اس وائرس کو صفائی ستھرائی کر کے روک سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سخت ہدایت ہے کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی شخص کورونا وائرس کو لیکر جھوٹی خبر دیتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔