کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتوار کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے ان تینوں عہدوں پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے رام سنجیون نرمل کو مشرقی اتر پردیش، تنج پنیا کو وسطی اتر پردیش اور یوگی جاٹو کو فوری طور پر مغربی اتر پردیش کے محکمہ ایس سی کا قائم مقام صدر مقرر کیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کیلئے کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے دو دن قبل اعلان کیا تھا کہ ریاست میں درج فہرست برادریوں پر مظالم کو روکنے کے لئے دیہی سطح پر کارکنوں کا ایک گروپ تشکیل دیا جائے گا۔