ETV Bharat / state

انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد

امیر ہو یا غریب سبھی کورونا وائرس سے بے حال ہیں۔ وبائی امراض سے متاثر مریضوں کو سب سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت پڑ رہی ہے لیکن ہسپتالوں میں ملنا مشکل ہے۔ ایسے حالات میں 'انسانیت ویلفیئر سوسائٹی' کے ذمہ داران ضرورت مندوں کو مفت میں آکسیجن فراہم کر کے زندگی بچانے کا کام کر رہے ہیں۔

انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد
انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد
author img

By

Published : May 6, 2021, 9:26 AM IST

اتر پردیش میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ ہر روز کثیر تعداد میں کورونا مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کی موت بھی ہو رہی ہے۔ دارالحکومت لکھنؤ میں دوسرے اضلاع کے مقابلے حالات زیادہ ہی تشویش ناک ہیں۔

انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد

ہسپتال میں بیڈ، ادویات اور آکسیجن کی قلت ہے۔ ایسے میں مختلف سماجی تنظیمیں ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران اپنی والدہ کے لیے آکسیجن لینے آئے شاہنواز خان نے بتایا کہ والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ لہذا آکسیجن کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ ہمیں معلوم ہوا کہ انسانیت ویلفیئر سوسائٹی ضرورت مندوں کو مفت میں آکسیجن مہیا کروا رہی ہے۔

شاہنواز خان نے کہا کہ میری والدہ گھر میں ہی آئسولیٹ ہیں۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہے۔ اب ہمیں یہاں سے آکسیجن سلنڈر مل گیا ہےڈ ہم انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے شکر گزار ہیں۔

انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ دار محمد عمران نے کہا کہ ہمارا مقصد ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کرنا ہے۔ خاص طور پر جو لوگ گھروں میں آئسولیٹ ہیں، ایسے لوگوں کو وقت پہ آکسیجن نہ ملنے سے جان بھی جا رہی ہے۔ ہمیں جیسے ہی معلوم ہوتا ہے کہ گھروں میں، ہسپتال میں یا سڑکوں میں مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہے، ہم ان تک پہنچتے ہیں یا ان کے لوگ ہم تک پہنچتے ہیں۔اس کے بعد ہم انہیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔

محمد عمران نے بتایا کہ ہمارے یہاں ہر دن آٹھ دس لوگ آکسیجن لینے آتے ہیں اور ہم مفت میں آکسیجن مہیا کرواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ضرورت مندوں تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ پہنچتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہم لوگوں کو بتاتے ہیں کہ ہمارے پاس آکسیجن موجود ہے۔ جو بھی ضرورت مند ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں۔ ہم انہیں آکسیجن سلنڈر مہیا کروا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جب ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ تھا اور دوسری ریاستوں سے غیر مقیم مزدور اپنے گھروں کو جا رہے تھے، تب بھی انسانیت ویلفیئر سوسائٹی ان لوگوں کے لیے کھانا پانی کا انتظام کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آکسیجن ایکسپریس بوکارو سے لکھنؤ پہنچی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.