ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کووڈ 19 کے 85 نئے کیسز

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 7:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں روز بروز کورونا معاملے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ضلع میں آج 85 نئے کورونا معاملے سامنے آئے ہیں۔

نوئیڈا میں مزید 85 کیسیز سامنے آئے
نوئیڈا میں مزید 85 کیسیز سامنے آئے

گوتم بودھ نگر اترپردیش میں کورونا کا دوسرا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔ مسلسل کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تمام سہولیات سے آراستہ گوتم بودھ نگر کا ہائی ٹیک نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کورونا کا مرکز بنا ہوا ہے۔

آج ایک بار پھر کورونا کے 85 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ یہاں فعال یعنی ایکٹیو کیسز کی رفتار کم نہیں ہو رہی ہے۔ آج بھی 897 فعال معاملات درج کیے گئے ہیں۔ آج 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے پر 81 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اب تک ضلع میں 3700 افراد کو فارغ کیا جا چکا ہے۔ کورونا کی زد میں آکر اب تک 40 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

ابتدائی طور پر ہائی ٹیک اسپتالوں کی بنیاد پر بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے۔ یہاں پر کورونا کو تیزی سے شکست دی جائے گی ، لیکن جیسے جیسے وقت آگے بڑھا کورونا کی تباہی بڑھتی جارہی ہے ۔ لیکن یہ ضلع یقینی طور پر کورونا کی ریکوری کی شرح میں کامیاب رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.