ETV Bharat / state

AMU Non Teaching Staff اے ایم یو کے غیر تدریسی عملے نے انتظامیہ بلاک کا محاصرہ کیا

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 9:10 PM IST

ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں سے ایک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آج غیر تدریسی عملہ نے آج یونیورسٹی کے انتظامیہ بلاک کا محاصرہ کیا،غیر تدرسی عملے کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہی ںدی گئی تو وہ انتظامیہ کے حلاف احتجاج کرینگے۔AMU Non Teaching Staff

غیر تدریسی عملے
غیر تدریسی عملے

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے تقریبا 1600 غیر تدریسی عملہ کی تنخواہ روکنے اور ان کا ایکسٹینشن لیٹر جاری نہ کئے جانے کے خلاف ملازمین نے انتظامیہ بلاک کا گھیراؤ کیا اور اعلان کیا کہ اگر کل تک ملازمین کا ایکسٹینشن نہیں کئے گیا تو کل میڈیکل کالج سمیت یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کریں گے۔A M U non-teaching staff call off strike after VC's assurance of job extension

غیر تدریسی عملے
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیر تدریسی عملے کو روزانہ کی طرح اپنے اپنے دفاتر جانے کے بجائے صبح سے ہی بڑی تعداد میں یونیورسٹی انتظامیہ بلاک جاتے دیکھ کر یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم اور علیگڑھ پولیس بڑی تعداد میں اناً فاناً میں انتظامیہ بلاک پہنچی، جہاں سے یہ معلوم ہوا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعے غیر تدریسی عملے کی دسمبر ماہ کی تنخواہ اور ان کے ایکسٹینشن کے لیٹر پر رجسٹرار کے دستخط نہیں کئے جانے کے خلاف ملازمین انتظامیہ بلاک کا گھیراؤ کرنے آئے ہوئے ہیں، کچھ ملازمین انتظامیہ بلاک کے باہر تو کچھ انتظامیہ بلاک کے اندر رجسٹرار اور پرو وائس چانسلر دفاتر کے باہر اکھٹا ہو گئے۔غیر تدریسی ملازمین کا کہنا ہے گزشتہ تقریبا 15 سالوں سے ہر سال یونیورسٹی انتظامیہ یکم جنوری سے 31 دسمبر تک ایک سال کے لئے ہمارے ایکسٹینشن لیٹر جاری کرتا ہے جو اس مرتبہ جاری نہیں کیا گیا اور دسمبر ماہ کہ تنخواہ بھی روک دی گئی ہے جس سے متعلق ہم آج بڑی تعداد میں یونیورسٹی رجسٹرار محمد عمران سے ملنے آئے ہیں لیکن ہماری ملاقات پرو وائس چانسلر سے ہوئی ہے انہوں نے ہم سے کل تک کا وقت مانگا ہے کیونکہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اس وقت علیگڑھ میں موجود نہیں ہے اس لئے اگر کل تک ہمارے ایکسٹینشن لیٹر جاری نہیں کئے اور ہمارے دسمبر ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی تو کل بڑی تعداد میں انتظامیہ بلاک پر دھرنا دیا جائے گا اور یونیورسٹی میڈیکل کالج سمیت پوری یونیورسٹی بند کی جائے گی کوئی بھی غیر تدریسی عملہ کل اپنے دفاتر نہیں جائے گا۔ ملازمین کا یہ بھی الزام ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ گزشتہ کئی برسوں سے سلیکشن کمیٹی نہیں کر رہی ہے، ہم سب سلیکشن کمیٹی کے لئے تیار ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن موصولہ اطلاع کے مطابق رجسٹرار ملازمین کے ایکسٹینشن لیٹر کو اس لئے جاری نہیں کر رہا کیونکہ یو جی سی کے مطابق ان کی تقرری غیر قانونی ہے۔ کونٹریکٹ اور ڈیلی ویجس پر نوکری کرنے والے ملازمین کی گزشتہ کئی برسوں سے سلیکشن کمیٹی بھی نہیں ہوئی ہے۔موقع پر موجود یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا غیر تدریسی عملہ کل مطالبات پورے ہونے پر کیا کرنے کی کہ رہی ہے اس پر میں کچھ نہیں کہوں گا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ اپنی سطح پر پوری کوشش کر رہی ہے کہ کسی بھی طرح کی کسی ملازمین کو پریشانی نہیں ہو، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی پریشانی کا جلد سے جلد کوئی حل نکلے۔مزید پڑھیں:Book Exhibition At MA Library مولانا آزاد لائبریری کے زیر اہتمام کتابوں کی نمائش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.