ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بنکی ٹاؤن علاقے میں دل و روح کو سکون دینے والی پہل دیکھنے کو ملی ہے.
بنکی ٹاؤن کے عثمان اور سلمان دو بھائیوں نے لاکھوں کا نقصان کر کے مندر کے راستے کے لیے اپنی زمین دے دی۔
بنکی ٹاؤن کے دکھن ٹولہ میں واقع بھیّارے بابا کے مندر میں جانے کے لیے کوئی راستہ نہیں تھا لوگ کھیتوں کی میڑ سے آتے جاتے تھے لیکن کوئی راستہ دینے کو تیار نہیں تھا۔
لوگوں کی گزارش کرنے پر دو مسلم بھائیوں نے دریا دلی دکھاتے ہوئے تقریبا 10 ہزار اسکوائر فٹ زمین مندر کے راستہ کو دیا۔
مسلم ہوکر مندر کے لیے زمین دینے والے ان بھائیوں کی لوگ تعریف کر رہے ہیں۔