اترپردیش کے میڈیکل اینڈ ہیلتھ، فیملی ویلفیئر، چلڈرن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور نوئیڈا کے انچارج وزیر جے پرتاپ سنگھ نے گوتم بدھ نگر ضلع میں اپنے دورے کے دوسرے دن ریاستی حکومت کے متناسب درخت لگانے کے پروگرام کے تحت کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے احاطے میں شجرکاری کی۔
انہوں نے درخت لگانے کے پروگرام سے متعلق افسران کو ہدایت کی کہ ان کی تیاریاں ان کے حاصل کردہ حدف کے مطابق مکمل کی جائیں۔ اس دوران کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچ کر 1 سے 12 سال تک کے بچوں کے لئے کورونا ادویات کی کٹ تقسیم مہم کا فیٹہ کاٹ کر افتتاح کیا۔
بعد ازاں جے پرتاپ سنگھ گاؤں کھٹانہ ڈھیر کھیڈا، ڈویلپمنٹ بلاک دادری پہنچے اور 2 کروڑ 68 لاکھ 98 ہزار روپے کی لاگت سے گئوشالہ کی تعمیر اور مختلف تعمیراتی / ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں: نوئیڈا: بی جے پی رکن اسمبلی کے بنگلے میں جسم فروشی کا الزام
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فلاحی منصوبوں کے فوائد عام شہریوں تک پہنچانے کے مقصد کے ساتھ، اسکیموں کے بارے میں وسیع پیمانے پر تشہیر کی جانی چاہئے تاکہ عام شہری تمام اسکیموں سے استفادہ کرسکیں۔