ETV Bharat / state

فن خطاطی کی تاریخ ہزاروں برس قدیم ہے - شہر میرٹھ میں فن خطاطی

بھارت میں فن خطاطی اگرچہ مختلف ممالک سے آئی ہے، لیکن اس کی تایخ ایک ہزار برس قدیم بتائی جارہی ہے۔

فن خطاطی کی تاریخ ہزاروں برس قدیم ہے
author img

By

Published : Sep 6, 2019, 10:35 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:12 PM IST

بھارت میں فن خطاطی نے فروغ پایا، یہ واحد ایسا فن تھا جس میں بادشاہ ہو یا عوام سب نے خوب دلچسپی لی اور نتیجہ یہ ہوا کہ یہ فن پورے ملک میں پھیل گیا۔

لیکن آج المیہ یہ ہے کہ فن خطاطی کے نقوش رفتہ رفتہ مٹتے جارہے ہیں۔

فن خطاطی کی تاریخ ہزاروں برس قدیم ہے

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں فن خطاطی موت و زیست کے کشمکش میں ہے، گزری بازار میں کوتوالی سے قریب منیر احمد بہار کے ضلع بھاگل پور کے رہنے والے کی واحد دکان ہے جو ابھی تک فن خطاطی کو زندہ رکھے ہوئے ہے، جہاں منیر احمد 23 برس سے فن خطاطی سے وابستہ ہیں۔

لیکن اب جدید ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد فن خطاطی رفتہ رفتہ ختم ہورہی ہے، منیر کا کہنا ہے کہ 90 کی دہائیوں میں لوگ فن خطاطی میں خوب دلچسپی لے رہے تھے اور دکان پر عوام کا ہجوم رہتا تھا، لیکن اب کمپیوٹر اور ٹائپ رائٹر اور دیگر مشینوں کی آمد سے فن خطاطی کا وجود خطرے میں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 'میں گزشتہ 23 برس اس فن سے وابستہ ہوں، لیکن معاشی حالت اب بھی مستحکم نہ ہوسکی جس کی وجہ سے بچے بھی تعلیم سے محروم رہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 40 بچوں کو فن خطاطی کا درس دیتے ہیں، لیکن ان بچوں کا بھی مقصد اس سے رزق حاصل کرنا نہیں، بلکہ وہ ایک فن کے طور پر اور تحریر درست کرنے کے لیے سیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے تحت چلنے والے ادارے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اس فن کو زندہ رکھنے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

Intro:بھارت میں فن خطاطی کی تاریخ تقریباً ایک ہزار برس قدیم ہے.

بھارتی فن خطاطی اگرچہ مختلف ممالک سے آیا مگر بھارت میں پروان چڑھا اور یہی اس میں نئے تجربات ہوئے.

یہ واحد ایسا فن تھا جس میں بادشاہ سے لے کر عوام تک نے خوب دلچسپی لی اور نتیجہ یہ ہوا کہ یہ فن پورے ملک میں پھیل گیا.

اس کے شاندار نمونے بھی ملتے ہیں یہ نمونے عمارتوں، مخطوطوں، جنگی اسلحوں اور مختلف دھاتوں کے برتنوں سونے، چاندی کے سکوں اور لکڑی کے سامان پر ملتے ہیں.

Body:لیکن آج المیہ یہ ہے کہ فن خطاطی کے نقوش رفتہ رفتہ مٹتے جارہے ہیں. میرٹھ شہر میں بھی فن خطاطی موت و زیست کے کشمکش میں ہے گزری بازار میں کوتوالی سے قریب منیر احمد کی واحد دکان ہے جو ابھی تک فن خطاطی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں. منیراحمد گزشتہ 23 برس سے فن خطاطی سے وابستہ ہیں.

لیکن اب جدید ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد خطاطی رفتہ رفتہ ختم ہو رہا ہے منیر احمد کا کہنا ہے کہ 90 کی دہائیوں میں لوگ فن خطاطی سے خوب دلچسپی لے رہے تھے اور دکان پر عوام کا ہجوم رہتا تھا لیکن اب کمپیوٹر اور ٹائپ رائٹر اور دیگر مشینوں کی آمد سے اب فن خطاطی کا وجود خطرے میں ہے.

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 23 برس اس فن سے وابستہ ہوں لیکن معاشی حالت مستحکم نہ ہو سکی یہی وجہ ہے کہ بچوں کو نہ صحیح تعلیم دے سکا اور نہ ہی اہل وعیال کے لیے کچھ سرمایا جمع کر سکا. منیراحمد ریاست بہار کے بھاگل پور کے رہنے والے ہیں لیکن گذشتہ 23 برس سے ابھی بھی کرائے کے مکان میں رہتے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ وہ 40 بچوں کو فن خطاطی کا درس دیتے ہیں لیکن ان بچوں کا بھی مقصد اس سے رزق حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ وہ ایک فن کے طور پر اور تحریر درست کرنے کے لیے سیکھ رہے ہیں.

فن خطاطی کا شاندار ماضی ہے مگر اس کا مستقبل بھارت میں تاریخ ہوتا جا رہا ہے ماضی میں اس فن نے جتنا روز دیکھا حل اتنا ہی زوال پذیر ہے.

واضح رہے کہ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے تحت چلنے والے ادارے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اس فن کو زندہ رکھنے کے لئے کوشش کر رہا ہے کئی ریاستوں کی اردو اکیڈمیا اور کچھ دوسرے ادارے کتابت و فن خطاطی سکھانے کے سنٹر بھی چلا رہے ہیں.

Conclusion:بائٹ منیر احمد فن خطاطی کے ماہر
Last Updated : Sep 29, 2019, 3:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.