ETV Bharat / state

TB Awarness Program in Bareilly بریلی کو ٹی بی کی مہلک وبا سے پاک بنانے کے لئے بیداری مہم

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 12:17 PM IST

ایک ریسرچ کے مطابق پوری دنیا میں ہر سال تقریباً 14 لاکھ افراد ٹی بی کے مرض کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ تمام مہلک بیماری کی طرح ٹی بی بھی ایک ایسی ہی بیماری ہے جس کا وقت پر علاج کیا جانا لازمی ہے۔ لہذا اس کی روک تھام کے لیئے بیداری مہم چلانا بھی بچاؤ کا ایک بہترین راستہ ہے۔ اس کے پیش نظر بریلی محکمہ صحت کی جانب سے آزادی مہوتسو کے موقع پر پورے ضلع کو ٹی بی ”تب دق“ جیسی مہلک بیماری آزادی دلانے کی مہم TB Awarness Program Held in bareilly چلائی جا رہی ہے۔

بیداری مہم
بیداری مہم

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں محکمہ صحت کی جانب سے جنوری میں مدارس، اسکولز اور کالجز میں مہلک بیماری ٹی بی کے تئیں بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹی بی وارڈ سے متعلق تمام دستوں کے ممبران مختلف مدارس، اسکولز اور کالجم میں جاکر طلباء کو ٹی بی کے بابت بتائیں گے اور اس سے محفوظ رہنے کے طریقے بھی بتائے جائیں گے۔

بیداری مہم

اس کے علاوہ اگر کوئی طالب علم ٹی بی کی بیماری میں مبتلا ہے، تو اُس سے بچاؤ اورعلاج کے طریقے بھی بتائے جائیں گے۔ اس بیداری مہم کا مقصد صرف اتنا ہے کہ نوجوانوں میں تیزی سے پھیلنے والی ٹی بی کی بیماری سے عوام کو محفوظ کیا جا سکے۔

ایک ریسرچ کے مطابق پوری دنیا میں ہر سال تقریباً 14 لاکھ افراد ٹی بی کے مرض کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ تمام بیماریون کی مانند ٹی بی بھی ایک ایسی ہی بیماری ہے، جس کا وقت پر علاج کیا جانا لازمی ہے۔ تاخیر ہونے کی صورت میں ٹی بی شدید بیماری کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ لہذا اس کی روک تھام کے لئے بیداری مہم چلانا بھی بچاؤ کا ایک بہترین راستہ ہے۔

اس کے پیش نظر بریلی محکمہ صحت کی جانب سے آزادی مہوتسو کے موقع پر پورے ضلع کو ٹی بی ”تب دق“ جیسی مہلک بیماری سے پاک کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کا آغاز مدارس، اسکولز اور کالجز سے کیا جائےگا۔ اس کے اگلے مرحلے میں علماء، دانشوران اور شہریوں کے درمیاں ٹیمیں جاکر بیداری مہم چلائیں گی۔

9 جنوری کو ضلع کے عوامی نمائندوں کی ایک میٹنگ ڈی ایم سی کی طرف سے گاؤں کی سطح پر منعقد کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر کے کے مشرا نے بتایا کہ ٹی بی کے 17000 مریضوں کی جانچ کی گئی۔ جس میں 9000 پبلک سیکٹر سے اور 8000 پرائیویٹ سیکٹر سے تھے، بریلی ٹی بی کے مریضوں کو تلاش کرنے Active Case Finding for TB Patientsمیں تیسرے نمبر پر ہے۔

ڈسٹرکٹ تپ دق آفیسر کی جانب سے بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ابھی بھی ہر سال تقریباً 14 لاکھ افراد ٹی بی کی وجہ سے موت کے نیند سو جاتے ہیں۔ ان میں سے 4 لاکھ 80 ہزار صرف ہندوستان سے ہیں۔ ان میں بھی 20 فیصد مریض صرف ریاست اتر پردیش میں ملتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بریلی: محکمہ صحت نے لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی

گورنر کی حوصلہ افزائی سے سال 2021 میں 18 سال سے کم عمر کے 217 مریضوں کو گود لیا گیا، جن میں سے 104 ٹی بی کے مریضوں کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے گود لیا اور باقی 113 مریضوں کو محکمہ صحت، روہیل کھنڈ یونیورسٹی انتظامیہ اور مختلف رضاکاروں نے گود لیا ہے۔

نجی شعبے میں علاج حاصل کرنے والے 6 مریضوں کو ”نشچے پورٹل“ پر اپڈیٹ کرنے میں ابھی تک ”جیٹ پروجیکٹ“ اس کام میں تعاون کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.