ETV Bharat / state

وارانسی: کورونا وائرس کے سلسلے میں محکمہ صحت کی بڑی لاپرواہی! - کورونا وائرس کے سلسلے میں میں محکمہ صحت کی بڑی لاپرواہی

اترپردیش کے ضلع وارانسی میں کورونا مثبت پائے گئے شیو پور کے سی ایچ سی ہسپتال میں بطور وارڈ ملازم رہائش کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ 30 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن محکمہ صحت کا کوئی بھی شخص اب تک نہیں آیا ہے اور نہ ہی ان کا کوئی جانچ کے لیے نمونہ لیا گیا ہے۔

the health department is very careless about the corona virus in varansi uttar pradesh
کورونا وائرس کے سلسلے میں محکمہ صحت کی بڑی لاپرواہی
author img

By

Published : May 2, 2020, 5:50 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو وارانسی میں 8 لوگوں کی کورونا رپورٹ آئی تھی۔ اس میں سی ایچ سی ہسپتال میں بطور وارڈ بوائے ملازم میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کو ڈاکٹروں کی ٹیم نے آئسولیشن وارڈ میں میں داخل کیا تھا۔ اس کے بعد ان کے اہل خانہ کی ابھی تک جانچ کے لیے سیمپل نہیں لیا گیا ہے۔

کورونا پوزیٹیو وارڈ بوائے کی لڑکی نیہا شریواستو کا ایک ویڈیو فیس بک پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کی والد کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد 30 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن اب تک محکمہ صحت کی ٹیم نے ان کے اہل خانہ کا سیمپل نہیں لیا ہے۔

اس سلسلے میں سی ایم او ڈاکٹر وی پی سنگھ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چونکہ مائیکروبائیولوجی لیب کی ایک خاتون ڈاکٹر کا کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد لیب کو سینٹائز کیا جا رہا ہے۔ لیب کھلنے کے بعد سیمپل لیا جائے گا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو احتیاطی تدابیر بتائے گئے ہیں اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی بات کو لے کر پریشان نہ ہوں۔ گھر میں رہیں اور جلد ہی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال میں داخل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین حالت میں محکمہ صحت کی ٹیم پوری جان سے لگی ہوئی ہے اور مریضوں کی خدمت کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.