لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ضلع آگرہ میں آندھی کی وجہ سے اسٹیج گرنے سے ایک سابق پردھان کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے متاثرہ کنبے کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Former Pardhan Dies After Falling off Stage in Agra۔ مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا' آگرہ کی بھیم نگری میں کل رات منعقد پروگرام کے دوران آندھی آنے کی وجہ سے مرکزی وزیر کی موجودگی میں لائٹنگ اسٹینڈ اسٹیج پر ہی گر جانے سے سابق پردھان کی موت ہوگئی جو کافی تکلیف دہ ہے۔ میری تمام ہمدردیاں متاثرہ کنبے کے ساتھ ہیں۔ حکومت ان کی فورا مکمل مالی تعاون فراہم کرے۔
قابل ذکر ہے کہ تھانہ صدر کے نگلا پدما سے سجی بھیم نگری میں جمعہ کی دیر رات ایک اسٹیج کے گرنے سے سابق پردھان کی موت ہوگئی تھی۔ جب کہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔ جس وقت اسٹیج گرا اس وقت مرکزی وزیر ثقافت ارجن رام میگھوال کی تقریر چل رہی تھی۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
زخمیوں میں سابق ایم ایل اے گٹیاری لال دبیش، آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سکریٹری سونی، میڈیا انچارج آشیش کمار پرنس اور راجو سمیت کئی افراد شامل ہیں۔ امبیڈکر جیتنی کی مناسبت سے ہونے والا یہ بڑا مہوتسو ہے جس میں لاکھوں ناظرین پہنچتے ہیں۔ مہوتسو کے دوران رات میں اچانک تیزآندھی آئی۔ اس سے اسٹیج پر لگا لائٹ اسٹینڈ گر گیا۔ لائٹ اسٹینڈ کے گرنے سے اسٹیج پر موجود لوگوں کے درمیان افرا تفری مچ گئی۔ اس واقعہ میں سابق پردھان راجو کی موت ہوگئی۔
یو این آئی