ETV Bharat / state

مرادآباد: 'دا فرنگی انٹرٹینمنٹ' کے نام سے نیا چینل لانچ - مرادآباد: دا فرنگی انٹرٹینمنٹ چینل لانچ

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ایک ہوٹل میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں دا فرنگی انٹرٹینمنٹ اور ستمیو ڈیجیٹل چینل لانچ کیا گیا۔

the-firangi-entertainment-banner-launch-in-moradabad
مرادآباد: دا فرنگی انٹرٹینمنٹ چینل لانچ
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 8:29 AM IST

اس پروگرام میں نظامت کے فرائض دوردرشن سے جڑے صحافی ندیم انصاری نے انجام دیئے جب کہ پروگرام کا انتظام و انصرام صدف خان اور شہزاد انصاری نے کیا۔

پروگرام میں یوپی ورکنگ جرنلسٹ کے صدر فہیم احمد کی موجودگی میں یوپی ورکنگ جرنلسٹ کے سینئر صحافیوں کو اعزاز و اکرام سے نوازا گیا۔

مرادآباد: دا فرنگی انٹرٹینمنٹ چینل لانچ

صحافی ندیم انصاری نے بتایا کہ دا فرنگی اینٹرٹینمنٹ کا مقصد نوجوانوں میں چھپے ہوئے ہنر کو ظاہر کرنا ہے اور انہیں منظر عام پر لانا ہے جو ہنر تو رکھتے ہیں لیکن ان کو کوئی اسٹیج مہیا نہیں ہو پاتا۔ وہ لوگ دا فرنگی انٹرٹینمنٹ کے ذریعے اپنے ہنر کو عوام کے سامنے لا سکتے ہیں۔

انہوں نے صحافت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت وہ تھا کہ جب صحافت انقلاب کا ذریعہ ہوا کرتی تھی لیکن دور حاضر میں صحافت کمرشیل ہوچکی ہے۔ صحافی کو چاہیے کہ وہ اپنی پوری ایمانداری کے ساتھ سچی خبر پیش کرے۔ صحافت کے میدان میں آنے والے لوگوں کو صحافت کی دنیا سے پوری طرح روشناس ہونا چاہیے کیونکہ صحافت کے ذریعے ہم ملک کی خدمت بھی کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.