امروہہ ضلع اسپتال میں علاج کے لیے پولیس کی نگرانی میں آیا ملزم پولیس کو چکمہ دے کر اسپتال سے فرار ہو گیا۔
منڈی دھنورا پولیس اسٹیشن کے گاؤں نواب پورہ بھد کے رہائشی حکم سنگھ ڈیڈلی کوتوالی کے علاقے بڈھن پور میں عارضی جیل میں بند کیا گیا تھا۔ حکم سنگھ کو 28 مارچ کو عارضی جیل بھیجا گیا تھا۔
ایک دن پہلے وہ چھوہلہ کلاں کے جنگل میں ٹیوب ویل کی موٹر اور اسٹارٹر چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ چار دن سے جیل میں رہنے والے حکم سنگھ نے جمعرات کی صبح پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت کی ۔
اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں اسے قیدی وارڈ میں شفٹ کرایا گیا۔
امروہہ میں ضلع اسپتال سے مجرم فرار بتایا جاتا ہے کہ تین بجے پولیس اہلکار اسے اسپتال کے وارڈ میں چھوڑ کر کچھ دیر کیلئے باہر گئے۔موقع ملتے ہی وہ فرار ہوگیا۔ کچھ دیر بعد جب پولیس اہلکار واپس لوٹے تب ملزم غائب تھا۔اس کی اطلاع انہوں نے اعلی افسران کو دی۔ امروہہ دیہات علاقے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرار مجرم کی کافی تلاش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ایس پی سنیتی نے بتایا کہ فرار قیدی کی تلاش میں پانچ تھانوں کی پولیس ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں اور اس کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ سیکیورٹی میں غفلت برتنے والے ایس آئی جواہر سنگھ اور کانسٹیبل اویناش کمار کو معطل کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی فرار مجرم پر دس ہزار کا انعام رکھا گیا ہے۔