اترپردیش کے محکمہ ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل کی جانب سے بنکروں کو ایک فارم جاری کیا گیا ہے۔ اس فارم میں بنکروں سے چار بنیادی معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ ان میں بنکروں کے بجلی کنیکشن، بنکر شناختی کارڈ، آدھار کارڑ اور ہینڈلوم یا پاورلوم کی تعداد شامل ہے۔ ضلع مئو کے بنکر یوپی حکومت کی جانب سے جاری فارم پر کرنے میں مصروف ہیں۔-
محکمہ ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل کے افسران کے مطابق یہ ایک سروے ورک ہے ،جس کو فارم کی شکل میں مکمل کیا جا رہا ہے. فارم میں دی گئی معلومات کی بنیاد پر طے کیا جائے گا کہ درخواست گزار بنکر راحت کا حقدار ہے یا نہیں. یہ فارم ہینڈلوم اور پاورلوم دونوں طرح کے بنکروں کو فراہم کرائے گئے ہیں.