ETV Bharat / state

Communal Parties Want to Divide the Country: فرقہ پرست جماعتیں ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں - فرقہ پرست جماعتیں ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں

فرقہ پرست طاقتیں ملک میں نفرت پھیلا کر بانٹنے کی سازش کر رہی ہیں۔ نفرت کے ماحول سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے، پریشانی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آج لوگوں کو ان لوگوں سے ہوشیار رہنا ہے جو حضورؐ کی شان میں گستاخی کررہے ہیں۔ Communal Parties Want to Divide the Country

15501435
15501435
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 9:29 AM IST

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے سینیئر کانگریسی لیڈر سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور سابق ایم پی سعید الزماں نے موجودہ حالات کو لے کر پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ آج ہم نے پریس کانفرنس اس لیے کی ہے کہ آج ملک میں ریاستوں میں اور اضلاع میں جو نفرت کا ماحول پھیلایا جا رہا ہے لوگوں کو اس کے بارے میں بیدار کریں۔ اور اس بات سے آگاہ کرنے کرنے کے لیے کہ یہ اپنی ذاتی خواہشوں کو پورا کرنے کے لیے ذاتی سیاست کو پورا کرنے کے لیے اس طرح ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Communal Parties Want to Divide the Country

فرقہ پرست جماعتیں ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں

فرقہ پرست طاقتیں طرح طرح کی باتیں بناکر بگاڑ و فساد پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ خاص طور سے جس سے کہ اقلیتوں کو تکلیف پہنچے۔ ان کا مقصد ہے کہ کسی طرح سے فساد پیدا ہو۔ جب کہ ہمارا مقصد ہے کہ ملک میں یکجہتی ہونی چاہیے اتفاق ہونا چاہیے۔ ہندوستان کے 138 کروڑ لوگوں کو ملک کا خیال ہونا چاہیے یہ جو نفرت کا ماحول پھیلا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے ہمیں خبردار ہونا چاہیے، ہوشیار ہونا چاہیے کہ یہ نفرت بڑھا رہے ہیں، نفرت بڑھا کر یہ نفرت سے اپنا سیاسی مقصد پورا کرنا چاہتے ہیں۔

مظفر نگر میں سینئر کانگریسی لیڈر سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور سابق ایم پی سعید الزماں نے موجودہ حالات کو لے کر کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ نفرت کے ماحول سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے، پریشانی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آج لوگوں کو ان لوگوں سے ہوشیار رہنا ہے جو حضورؐ کی شان میں گستاخی کررہے ہیں۔ اگر حکومت ہند دس روز قبل ہی ان کو برخاست کر دیتی تو بیرون ملکوں سے ہمیں شرمندگی نہیں اٹھانی پڑتی۔ یہ پوری کارروائی دباؤ میں ہوئی ہے۔ یہ نفرت پھیلا کر اپنی سیاست کو چمکانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا الگ اور کام کرنے کا طریقہ الگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعیدالزماں نے مزید کہا کہ کانپور میں بھی ماحول بگاڑنے کی کوشش کی گئی، کیوں اس طرح کے حالات کو بنایا جا رہا ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ اتفاق واتحاد اور یکجہتی کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی لیڈر کی جگہ کوئی کانگریسی لیڈر ہوتا تو اب تک جیل بھیج دیا جاتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ یک جہتی اور اتفاق پیدا ہو، نفرت کا ماحول ختم ہو اور بے روزگاری ختم ہو۔ اب لوگوں میں یقین ختم ہوگیا ہے نفرتیں بڑھ گئی ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آج ہمارا سب کا فرض ہے کہ ایسے لوگوں کو نہیں بڑھنے دیں جو معاشرے میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ملک میں نفرت پھیلا کر بانٹنے کی سازش کر رہے ہیں جس سے ہمیں ہوشیار رہنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.