ETV Bharat / state

میرٹھ: عاشق جوڑے کا بہیمانہ قتل - عاشق کو گولی مار کر ہلاک کردیا

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک بار پھر عاشق جوڑے کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کے عشق سے ناراض ہوکر والد نے بیٹی اور اس کے عاشق کو قتل کردیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Honor killing
عاشق جوڑے کا بہیمانہ قتل
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 2:20 PM IST

ضلع میرٹھ کے تھانہ کھرکھودہ کے بھڈولی گاؤں میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کے عاشق کو گولی مار کر ہلاک کردیا، بعد ازاں باپ نے گھر پہنچ کر اپنی بیٹی کے سر میں گولی مار کر اسے بھی ہلاک کردیا۔

عاشق جوڑے کا بہیمانہ قتل

جانکاری کے مطابق عارف نامی نوجوان کچھ دن قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر باہر آیا تھا، اس دوران اسے گاؤں کی ایک لڑکی سے محبت ہوگئی تھی، دونوں نے فون پر بات چیت شروع کردی، اس کی اطلاع جب لڑکی کے والد کو ہوئی، تو والد نے عارف اور اپنی بیٹی کو گولی مار دی۔

Honor killing
عاشق جوڑے کا بہیمانہ قتل
Honor killing
عاشق جوڑے کا بہیمانہ قتل

یہ بھی پڑھیں:آگرہ میں عاشق جوڑے کا بہیمانہ قتل

دونوں کو نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔ فی الحال پولیس نے بچی کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.