ETV Bharat / state

نوئیڈا: لاپتہ لڑکی کی لاش برآمد - آگے کی تحقیقات شروع

18 برس کی لڑکی پیر کی صبح سے ہی غائب تھی، اہل خانہ نے اسے بہت تلاش کیا لیکن اس کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا۔

درخت سے لٹکی لڑکی کی لاش برآمد
درخت سے لٹکی لڑکی کی لاش برآمد
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 9:35 AM IST

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا تھانہ 49 کے علاقے ہوشیار پور میں ایک 18 برس کی لڑکی کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی مشکوک حالت میں ملی ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق جس لڑکی کی لاش ملی ہے، اس کی عمر 18 برس بتائی جا رہی ہے اور وہ پیر کی صبح سے ہی غائب تھی جس کے بعد اہل خانہ نے اسے تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

حالانکہ اہل خانہ لڑکی کے غائب ہونے سے متعلق تھانہ میں شکایت بھی کی تھی، پولیس نے گمشدگی کی شکایت درج کر کے آگے کی تحقیقات شروع کر دی تھی، اس دوران پولیس کو اس بابت پتہ چلا اور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

درخت سے لٹکی لڑکی کی لاش برآمد

ابتدائی پوچھ گچھ سے پتہ چلا ہے کہ گھریلو تنازع کی وجہ سے لڑکی نے خودکشی جیسا اقدام اٹھایا، تاہم اے ڈی سی پی نوئیڈا رن وجئے سنگھ کا کہنا ہے کہ پولیس دیگر زاویے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.