ETV Bharat / state

اے ایم یو: 'اسٹریس مینجمنٹ' پر آن لائن ورکشاپ - Commerce Department organized an online workshop

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس نے "اسٹریس مینجمنٹ" کے موضوع پر ایک آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین نے کہا کہ تناؤ کسی بھی شخص کے لئے مضر ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی پیشہ سے وابستہ ہو۔

The AMU Commerce Department organized an online workshop on "Stress Management"
اے ایم یو کامرس شعبہ نے "اسٹریس مینجمنٹ" پر آن لائن ورکشاپ کا اہتمام کیا
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 8:14 PM IST

اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا تناؤ سے نہ صرف کام متاثر ہوتا ہے بلکہ صحت پر بھی بہت منفی اثرات ہوتے ہیں، اس لئے تناؤ کو دور کرنے پر پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مہمان خصوصی پروفیسر محمد ظہیر الدین عارف (سابق چیئرمین اور سابق ایم بی اے پروگرام ڈائریکٹر فیکلٹی آف بزنس اسٹڈیز، جگناتھ یونیورسٹی ڈھاکا، بنگلہ دیش) نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریس مینجمنٹ پر دھیان دینا موجودہ دور کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں نا کافی ہے اسی لیے پیشہ ورادارے اس کا انتظام کرتے ہیں۔ انہوں نے تناؤ کو دور کرنے کے لیے کچھ طور طریقے بھی بتائے۔

The AMU Commerce Department organized an online workshop on
اے ایم یو کامرس شعبہ نے "اسٹریس مینجمنٹ" پر آن لائن ورکشاپ کا اہتمام کیا

مہمان اعزازی پروفیسر رومانہ این صدیقی (سابق چیئرپرسن شعبہ نفسیات) کے تناؤ کے مختلف پہلو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وبا کے دور میں ایسی ورکشاپ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔

محترمہ غزالہ زیدی (ٹورنٹو، کناڈا) اور ڈاکٹر صالحہ پروین (شعبہ کامرس، اے ایم یو) نے الگ الگ سیشن میں تناؤ کے نظریاتی اور علمی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے روزمرہ کی زندگی میں اس پر قابو پانے کے طریقے بتائے ہیں۔

صدر شعبہ نواب علی خان (ورکشاپ کنوینر) نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں مہمان مقررین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے موضوع کا تعارف کرواتے ہوئے ورکشاپ کی افادیت بیان کی۔

آن لائن ورکشاپ کے لیے سات سو سے زیادہ شرکاء نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ پروگرام کو یوٹیوب پر بھی نشر کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.