الہ آباد ہائی کورٹ نے عرضی پر سنوائی کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا مسجد میں اذان دینے سے کووڈ 19 کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی ہدایات کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔
واضح رہے اترپردیش کے ضلع ہاتھرس کے ضلع مجسٹریٹ نے زبانی احکامات جاری کرتے ہوئے مسجدوں میں اذان دینے پر پابندی عائد کردی تھی علاقے کے لوگوں کو مسجد میں اذان دینے کی اجازت نہیں تھی جس سے مقامی لوگوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا خاص طور سے صبح سحری اور افطار کے وقت۔
الہ آباد ہائی کور ٹ نے مسجد میں اذان دینے کی اجازت دی
ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مسجدوں میں اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جمعہ کے روز الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے کی عرضی پر سنوائی کی اور اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اس احکامات کو منسوخ کر دیا ہے ۔