ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا میں کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کے درمیان بہت سے مہاجر مزدور کھانے پینے کی اشیاء سے محروم تھے۔ مقامی انتظامیہ کا یہ دعویٰ کہ سب کو بھرپور راشن اور کھانے کی اشیاء مہیا کرائی جا رہی ہے۔ لیکن بہت بڑی تعداد اس سے محروم ہے جو انتظامیہ کے اس دعوے کی نفی کے مترادف ہے۔
ایسے مزدور جن کی بہت بڑی تعداد ہے۔ وہ راشن نہ ملنے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کے آئی جی آر ایس پورٹل پر راشن لینے کے لیے شکایت درج کر رہے ہیں۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور افسران و عملہ کے ذریعہ سب کو موقع پر ہی ڈرائی راشن مہیا کیا جا رہا ہے تاکہ اترپردیش حکومت کے ارادے کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ہر ایک کو راشن مل سکے۔ تمام مزدور سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھاسکیں اور حکومت کے عتاب سے بھی بچ سکیں۔